میرا دل یہ پُکارے آجا؛ مسٹر بین نے بھی ٹک ٹاکر کا رقص کاپی کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائرل ڈانس ویڈیو ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر ڈانس کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ کا ڈانس مسٹر بین نے بھی کاپی کر لیا۔اس ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نئے ٹرینڈ کا آغاز ہوگیا جس میں متعدد افراد اپنی ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 𝐅𝐑𝐊 𝐌𝐀𝐆𝐀𝐙𝐈𝐍𝐄 𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍 (@frk.magazine)


بھارت سے بھی اس ٹرینڈ پر متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں، حتیٰ کہ گزشتہ روز اداکارہ کترینہ کیف کو بھی اس وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنتے دیکھا گیا۔
انسٹاگرام ریل میں اب آپ کو مسٹربین بھی وائرل ٹرینڈ کی پیروی کرتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔
22 2 3 300x169
مسٹربین اور عائشہ کے اسٹپیس میں آپ کو خاصی مماثلت نطر آئے گی ، مسٹر بین کی اداکاری کو اس طرح سے ایڈٹ کیا گیا ہے کہ وہ میرا دل یہ پُکارے آجا سے ہی لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس ’پرفیکٹ ایڈیٹنگ‘ کو خاصا سراہتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مسٹر بین چھاگئے۔
22 3 289x300
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر عائشہ نے لتا منگیشکرکے گانے ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ پر رقص اپنی دوست کی شادی میں اس کی خواہش پرکیا تھا، جو کہ وائرل ہوگیا اور پوری دنیا میں ابھی اس گانے کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔