سندھ
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو کر دس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر مہنگا ہونے کے بعد دس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر164 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 165 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ دس ماہ میں ڈالر کی قیمت کی بلند ترین سطح ہے۔۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ چار ماہ کے دوران ڈالر 12.57 روپے مہنگا ہوگیا۔ سات مئی کے بعد سے انٹر بینک میں ڈالر 8.5 فیصد بڑھ گیا ہے۔ مئی میں ڈالر 152 روپے 28 پیسے کی کم شرح پر ٹریڈ ہوا تھا۔