ماہرہ خان کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل؛ صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں۔ماہرہ خان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے دیکھنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان اپنے دوستوں کے ساتھ ’مورے سیاں ملا کے مو سے نینا‘ پر رقص کر رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے شرٹ اور ٹائٹس پہنی ہوئی ہے جس سے ان کی ٹانگیں واضح ہورہی ہیں یہی وجہ ہے کہ صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں لباس کے چناؤ پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
ماہرہ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے انہیں اپنے کلچر کی یاد دلائی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ماہرہ خان کی نئی فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔