وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے کس وزیر سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا ؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں تاہم اب دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے عہدے سے علیحدگی وزیر خزانہ شوکت ترین کے ساتھ اختلافات کے باعث اختیار کی ہے ۔مقامی اخبار ” جنگ نیوز “ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر وقار مسعود آزادانہ طور پر فیصلے کر رہے ہیں اور اہم فیصلوں میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کا شکوہ ہے کہ ان کی سفارشات نظر انداز کی جا رہی ہیں، وزیرِ خزانہ شوکت ترین ان کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لاتے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود استعفے کی منظوری تک کام کرتے رہیں گے۔