سنجاوی سے بڑا قافلہ خان شہید کے برسی کے جلسے میں دودسمبر کوروانہ ہوگا محمودخان اچکزئی جیسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے سردارحبیب الرحمن دمڑ


سنجاوی(قدرت روزنامہ)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما سردارحبیب الرحمن دمڑ،شہار علاقے کے سینئر معاون سیکرٹری ملک احسان دمڑ، انجینئر کلیم اللہ دمڑ،حاجی علی جان دمڑ،حنیف خان،لطیف خان دمڑ،نجیب سباون محمد صدیق ودیگر نے جاری بیان میں کہاہے کہ 2دسمبر کو خان شہید کی برسی کے جلسے میں شرکت کرنے کیلئے سنجاوی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکنان انہتائی پرجوش ہیں

اس بار سنجاوی سے بہت بڑا قافلہ روانہ ہوگا ۔انہوں نے کہا ہے کہ محمودخان اچکزئی جیسا قائد لیڈر قسمت والوں کو ملتاہے پشتون قوم کوچاہیے کہ ایسے لیڈر کی عزت کریں جس کو پورے ملک کے سیاستدان مانتے ہیں عوام مانتے ہیں محمودخان اچکزئی نواب ایازخان جوگیزئی کے ساتھ کارکنان چٹان کی طرح کھڑے تھے کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے کارکنان دو دسمبر کو سنجاوی پشتونخوامیپ کے دفتر وقت پر پہنچنے تاکہ بروقت جلسے میں پہنچا جائے اور محمود خان اچکزئی کی تاریخی خطاب سنیں۔