احسان مانی کا چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہنے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا آئندہ بھی اس عہدے پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے قریبی ذرائع کے مطابق احسان مانی کا بطور چیئرمین پی سی بی اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ احسان مانی کی بطور چیئرمین مدت کل ختم ہونے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ احسان مانی کے بعد اب رمیز راجہ کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنایا جائے گا۔ احسان مانی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ ان کی وزیراعظم پاکستان اور پیٹرن ان چیف پی سی بی عمران خان سے الوداعی ملاقات ہے۔
تاہم اب ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئندہ بھی اس عہدے پر فائز رہیں گے اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

1 min ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

4 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

9 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

15 mins ago

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

36 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک…

42 mins ago