پیپلز پارٹی کے 16 ہزار نوجوانوں کے روزگار پر ڈاکا ڈالا گیا : بلاول بھٹو
کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اعتراف کیا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں سندھ میں آج بھی بہت زیادہ مسائل ہیں ۔ ہم آہستہ آہستہ چیزیں بہتری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کراچی سے جلسوں کا آغاز کر رہی ہے یہ ان کا حق ہے۔ ہم سب اپوزیشن میں ہیں چاہتے ہیں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔ پی ڈی ایم کراچی میں جلسہ کر رہی ہے یہ اچھی بات ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے 16 ہزار نوجوانوں کے روزگار پر ڈاکا ڈالا گیا۔ حکومت نے نوکریاں دینے کے بجائے روزگار پر لگے افراد کو بیروزگار کردیا۔ وفاقی حکومت نے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وفاقی حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے ان سے چھین رہی ہے۔