وزیرِ اعظم سے وزیرِ مملکت خارجہ امور کی ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے . ملاقات میں وزیرِ مملکت نے اپنے حالیہ دورۂ افغانستان کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریف کیا .

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے .
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرے . شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا .
واضح رہے کہ حنا ربانی کھر نے وفد کے ہمراہ 29 نومبر کو افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا . اس کے دوران کابل میں وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی تھی . اس کے علاہ وزیرِ مملکت نے افغان ڈپٹی وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی سے بھی ملاقات کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں