کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی افواہیں سرگرم


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو گزشتہ پیر ممبئی ایئرپورٹ پر ڈھیلا ڈھالا کُرتا زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے امید سے ہونے کی چہ مگوئِیاں شروع ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ نے ہلکے بادامی رنگ کے کُرتے کے ساتھ نارنجی رنگ کا ڈوپٹہ پہنا ہوا ہے جس میں وہ جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کترنہ کیف نے گزشتہ برس دسمبر میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔تاہم اب ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ بچے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنانے والی ہیں۔