تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں اراکین کے رابطوں سے متعلق کس کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے۔
پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ میرے کچھ دوست اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا، جو ان کے لیے مشکلات کھڑی کرے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے لیے مطلوبہ تعداد پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر (ن) لیگ دہری مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 186 ارکان پورے کرنے ہوں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے (ن) لیگ کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر رکھا ہے، یہ ارکان 15 اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

37 mins ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

44 mins ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

1 hour ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

1 hour ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

1 hour ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

3 hours ago