مینار پاکستان کے بعد اسلام آباد میں قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر کا معاملہ ،ملزم گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مینار پاکستان کے احاطے میں ہونے والے واقعے کےبعد اب اسلام آباد میں قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویرلاہور بنانے کا معاملہ سامنے آگیا ۔


نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اسلا م آباد میں قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے لڑکے نے غیر اخلاقی تصاویر بنائیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کانام ذوالفقار ہے اور لاہور کا رہائشی ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے وہ آج رات تک ملزم کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی ،جہاں اس مزید تفتیش کی جائے گی ۔