خالد مقبول نے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ خبردار کیا کہ غیرمنصفانہ حلقہ بندیاں ختم کی جائیں۔ اگر ایم کیو ایم نے حصہ نہ لیا تو پھر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 22 اگست کے بعد بھی ایم کیو ایم توانا آواز کے ساتھ زندہ ہے تو مہاجر قوم زندہ ہے۔ ایم کیو ایم کارکن الیکشن ہارنے اور جیتنے کو دو ٹکے کا بھی نہیں سمجھتا۔ ایماندارانہ الیکشن ہوں گے تو ایم کیو ایم لڑے گی۔
کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا، ہم کہہ رہے ہیں کہ 15 جنوری نہیں، 15 دسمبر کو الیکشن کرادو لیکن حلقہ بندیاں درست کروا دو۔ انہوں نے کہا حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئیں تو فیصلہ ہم کریں گے الیکشن ہونگے یا نہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ساتھی کل سے الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

56 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago