خالد مقبول نے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کردیا . خبردار کیا کہ غیرمنصفانہ حلقہ بندیاں ختم کی جائیں .

اگر ایم کیو ایم نے حصہ نہ لیا تو پھر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے . انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا .
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 22 اگست کے بعد بھی ایم کیو ایم توانا آواز کے ساتھ زندہ ہے تو مہاجر قوم زندہ ہے . ایم کیو ایم کارکن الیکشن ہارنے اور جیتنے کو دو ٹکے کا بھی نہیں سمجھتا . ایماندارانہ الیکشن ہوں گے تو ایم کیو ایم لڑے گی .
کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا، ہم کہہ رہے ہیں کہ 15 جنوری نہیں، 15 دسمبر کو الیکشن کرادو لیکن حلقہ بندیاں درست کروا دو . انہوں نے کہا حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئیں تو فیصلہ ہم کریں گے الیکشن ہونگے یا نہیں . خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ساتھی کل سے الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں .

. .

متعلقہ خبریں