سندھ: تمام کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت
کراچی (قدرت روزنامہ)سیکریٹری کالجز نے محکمہ کالجز سندھ کے تمام کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت جاری کردی۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام کالجوں کے پرنسپلز صبح 10 بجے تک بائیو میٹرک حاضری لگائیں، بصورت دیگر پرنسپلز کی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی۔
انہوں نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ پرنسپلز کی ماہانہ حاضری رپورٹ جمع کرائی جائے۔سیکریٹری کالجز کا کہنا ہے کہ کالج پرنسپلز کے خلاف شکایتیں آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔