سندھ حکومت کی کروڑوں روپے مالیت کی گندم ایک بار پھر غائب


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی کروڑوں روپے مالیت کی گندم ایک بار پھر غائب ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک کے بعد ایک سرکاری گندم چوری کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں، اب محکمہ خوراک سندھ کی سرکاری گندم کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔
سندھ کے 8 سرکاری گوداموں سے کروڑوں مالیت کی ہزاروں ٹن گندم دوبارہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نوشہروفیروز کے 8 گوداموں سے 13 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کی گندم غائب ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، غائب گندم کی مالیت 70 کروڑ سے زائد ہے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہروفیروز نے تحریری رپورٹ سیکریٹری محکمہ خوراک کو بھیجتے ہوئے سرکاری گندم غائب ہونے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کر دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیب اور اینٹی کرپشن اربوں روپے کی گندم چوری کی تحقیقات میں مصروف تھے۔

Recent Posts

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

5 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

15 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

22 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

29 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

33 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

40 mins ago