مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے ایک اور بُری خبر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے ایک اور بُری خبر سامنے آگئی، ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ماہ دسمبر کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کیلئے ایل پی جی کی جانب سے فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 139 روپے مہنگا ہو کر 2548 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کا کمرشل سلینڈر535 روپے مہنگا ہوکر 9804روپے کا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ نومبر کے ماہ میں ایل پی جی گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2409روپے 16 پیسے جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 9269 روپے تھی۔