آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی زرداری مافیا کو مکمل تباہ کردے گی، علی زیدی


کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی زرداری مافیا کو مکمل تباہ کردے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری اپنی پارٹی اور سندھ کی فکر کرے جسے انہوں نے تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ مزید زرداری جیسے جرائم پیشہ سیاستدان کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ خود کو شکاری کہلانے والا زرداری سیاسی طور پر خود شکار بننے جا رہا ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں تو پی ٹی آئی زرداری مافیا کو مکمل تباہ کردے گی۔