جب بھی الیکشن ہوئےPDM کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے۔شیخ رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔
قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں جو عمران خان کےساتھ غداری کرےگا اپنی سیاست دفن کرے گا دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوے PDMکی سیاسی موت دیوار پےلکھی گئی ہےآصف زردای اور شہباز شریف چلےہوئےکارتوس ہیں آصف زردای سندھ کی فکرکریں30جنوری سےپہلےقبل ازوقت الیکشن کافیصلہ ہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 2, 2022
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، آصف زرداری سندھ کی فکر کریں، 30جنوری سے پہلے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ اعصاب کی جنگ تیز ہو گئی ہے، عمران یہ جنگ جیتے گا، جو عمران خان سے غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہی ہیں، تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوا کر باہر کے بینکوں میں بھیج رہے ہیں، مہنگائی دوگنی اور زر مبادلہ کم ہوگیا ہے۔