عمران خان کےحکم پر پنجاب اورکے پی حکومت ٹوٹتی نظرنہیں آرہی ، فیصل واوڈا
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم پر پنجاب اور کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آ رہی۔فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں بظاہر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربند گلی سے نکلیں ، میز پربیٹھیں اور سسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سر آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت۔ آپ کے اردگرد سانپ جو منفی سیاست کررہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔پی ٹی آئی نے اکتوبر میں اصولوں کی خلاف ورزی پرفیصل واوڈا کی رکنیت منسوخ کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔