وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے . پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے .


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے گورنر پنجاب کی طرف سے ابھی سمری نہیں بھجوائی جائے گی . ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں پیش کی جائے گی .
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا، سینئر رہنما، وزیراعظم کےمعاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے . ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوئے .
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی . اجلاس میں رانا ثناء اللّٰہ، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکے کی .

. .

متعلقہ خبریں