وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے گورنر پنجاب کی طرف سے ابھی سمری نہیں بھجوائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا، سینئر رہنما، وزیراعظم کےمعاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں رانا ثناء اللّٰہ، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکے کی۔

Recent Posts

یوم تکبیر پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارک باد پیش…

5 mins ago

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون…

22 mins ago

بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی…

40 mins ago

سعودی عرب میں یکم جون سے پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان

جدہ (قدرت روزنامہ )پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں…

43 mins ago

بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے…

45 mins ago

وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو…

48 mins ago