کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ، سفارتی ذرائع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتی حکام پر کابل میں فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ ناظم الامور کی چہل قدمی کے دوران ہوئی۔
ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانے میں جمعے کی چھٹی کے باعث رش نہیں تھا۔