لندن(قدرت روزنامہ) اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ میں کراچی کو کو دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل کرلیا گیا . اکنامسٹ انٹلیجنس یونٹ نے دنیا کے مہنگے اورسستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی .
کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے . نیویارک اور سنگاپور دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سرفہرست ہیں .
سالانہ سروے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ، لاس اینجلس ، زیورچ، جینیوا، سان فرانسسکو، پیرس اورکوپن ہیگن شامل ہیں . کراچی کے علاوہ بنگلور، احمد آباد، الماتے، تاشقند، تیونس، تہران، طرابلس اور دمشق دنیا کے سستے ترین شہرہیں . سروے میں دنیا کے 172 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے .
سروے کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے .