پاکستانی معیشت کے لئے سعودی عرب نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد/کراچی (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پاکستانی معیشت میں ایس ایف ڈی کے ذریعے تعاون کیلئے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز (حفظہ اللہ) کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) نے مملکت سعودی عرب

کے فراہم کردہ اور بینک دولت پاکستان میں ڈپازٹ کیے ہوئے 3 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی۔ ڈپازٹ کی مدت میں یہ توسیع مملکت سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ تعاون کا تسلسل ہے کیونکہ اس ڈپازٹ کا مقصد بینک میں زرِ مبادلہ ذخائر بڑھانا اور کووڈ-19 کی عالمی وبا کے اقتصادی اثرات کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کو مدد دینا ہے۔ نیز ڈپازٹ کی اس رقم نے بیرونی شعبے کے چیلنجوں کو پورا کرنے اور ملک کی پائیدار معاشی ترقی کے حصول میں بھی مدد دی ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط سعودی فنڈ برائے ترقی کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ گذشتہ سال 2021ء نومبر میں کیے گئے تھے جس کے لیے شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا جو دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعلقات کے تسلسل کا عکاس ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا، پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے جس کے لئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

وہ اداکارہ جس نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شرمین سیگل مہتا نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی…

5 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

35 mins ago

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی…

38 mins ago

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولالمپور (قدرت روزنامہ) پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ…

40 mins ago

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ کا سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی…

50 mins ago

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

3 hours ago