وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے کے پی اسمبلی تحلیل کر نے کی مخالفت کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اسلام آباد میں ایک اہم شخصیت سے تفصیلی ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے پنجاب اسمبلی توڑنے کے لئے ایک سے دو ماہ کی مہلت مانگ لی ہے۔دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان، پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ‘پرویز الہی’ نے اسلام آباد آکر ایک اہم شخصیت سے 50 منٹ تک ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال خاص طور پر پنجاب اسمبلی توڑنے اور اس عمل کے اثرات پر بات ہوئی۔بعد ازاں عمران خان سے ملاقات کر کے پرویز الٰہی نے اسمبلی نہ توڑنے کی وجوہات بھی بتا دیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی’پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سے منصوبے شروع کررکھے ہیں نئے اضلاع سے متعلق بھی قانونی کاروائی پوری کرنی ہے۔یہ کام مکمل ہونے میں ایک سے دو ماہ لگیں گے۔ذرائع پرویز الٰہی کے مطابق انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ ہماری حکومتیں ختم ہوگئیں تو آپ کا سارا پروٹوکول اور سیکیورٹی بھی ختم ہو جائے گی۔آپ سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو وفاقی حکومت گرفتار کرسکتی ہے۔اس لیے ایک سے دو ماہ انتظار کرلیں تو پنجاب سے ن لیگ کا اپنے عوامی منصوبوں کے ذریعے صفایا کردینگے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ دوسری جانب پرویز خٹک اور کئی سینئر رہنما خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے بھی حق میں نہیں۔کے پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ مکمل نیوٹرل ہے وفاقی حکومت ہمارے خلاف ہے اسلئے اسمبلیوں کی تحلیل سے فایدہ نہیں نقصان ہوگا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعلی’کے پی اور پرویز خٹک کا موقف ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا سے دو بارہ جیت کر حکومت بنا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے دونوں کے مطالبات پر مزید غور کے بعد حتمی فیصلہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Recent Posts

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

5 mins ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

15 mins ago

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

28 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

29 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

36 mins ago

کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ

زامران(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر…

46 mins ago