بالی ووڈ اداکارہ حنا خان استنبول کو دل دے بیٹھیں!
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ حنا خان نے اپنے دورہ ترکیہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔حنا خان نے کیپاڈوشیا میں ہوائی غبارے میں سفر کو خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے کیپشن دیا کہ میری فہرست میں شامل یہ ایڈونچر مکمل ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
حنا نے کہا کہ کیا یہ مبہوط کر دینے والا تجربہ تھا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گہرے سبز رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔
ایک دن قبل انہوں نے استنبول میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں کلاسک گیت ’ہے اپنا دل تو آوارہ‘ چل رہا ہے۔
View this post on Instagram
حنا نے ویڈیو کو کیپشن دیا کہ استنبول میں میرا جگر کھو گیا جی۔ انہوں نے کہا کہ استنبول کے ہر کونے اور ہر جگہ پر مجھے سکون نظر آیا، اس جیسی دوسری کوئی جگہ نہیں۔