جدہ (قدرت روزنامہ)جدہ میں دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا میلہ سجایا گیا جس کا افتتاح پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ سے کیا گیا . اس فلم فیسٹیول کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں .
گزشتہ روز اس فلمی میلے کا آغاز جمائما خان کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ سے کیا گیا جس کے بعد فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سجل علی کے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے .
View this post on Instagram
اس موقع پر ہدایت کار شیکھر کپور نے سجل علی کو پاکستان کی بہترین اداکارہ قرار دے دیا .
دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے بھی فلمی میلے سے شیکھر کپور اور شبانہ اعظمی کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش نصیب قرار دیا .
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی .