اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا . ایڈیشنل سیشن جج نےدعوے پر شہبازگل کو 19 دسمبر کےلیےنوٹس جاری کردیئے .
شاہدخاقان عباسی نے شہبازگل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکی بھی استدعا کردی .
شاہد خاقان عباسی نےایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سےدعوی دائر کیا . دعوےکے متن کے مطابق شہبازگل نے31جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے رشوت کا الزام لگا کر اسکینڈلائز کرنےکی کوشش کی .
دعوے کے متن کے مطابق عمران خان کےاسٹاف افسر کہلوانے والے شہبازگل نے 14کروڑ کی رشوت کاالزام لگایا، سائل کے پاس جھوٹے الزماات پرہرجانےکادعوی دائرکرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں . دعوے میں ساکھ کونقصان پہنچانے پر شہبازگل سے 200 کروڑ روپےکا ہرجانہ دلوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے .