نئی فلم میں سلمان کیسے دکھائی دیں گے؟ تصویر سامنے آگئی
ممبئی(قدرت روزنامہ)نامور بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم میں کیسے نظر آئیں گے، اس سلسلے میں انہوں نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ سلمان خان حال ہی میں اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہوئے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے اپنی فلم کے کردار کی ایک جھلک شیئر کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ‘ مکمل ہوگئی ہے۔
ساتھ میں سلمان خان نے یہ بھی بتادیا کہ ان کی یہ فلم اگے برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
Shoot wrapped! #KisikaBhaiKisikiJaan arrives #Eid2023 pic.twitter.com/STP2bQaWot
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) December 3, 2022