آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، ووٹوں کی گنتی جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔
چاروں اضلاع میں787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3859 امیدوار مد مقابل رہے، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
حسین وادیوں میں موسم نہایت سرد لیکن سیاسی پارا ہائی رہا، ووٹرز جوش وخروش کے ساتھ ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلے، دور دراز پہاڑی علاقوں میں بھی انتخابی گہما گہمی دیکھنے میں آئی خواتین، معذور اور بزرگ شہریوں نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا۔