اسمبلی تحلیل، عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر مونس الہٰی بھی موجود تھے۔دوران ملاقات سیاسی صورتحال، پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے دوران گفتگو کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، 27 کلو میٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن والوں کے نمبرز کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں، تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔

Recent Posts

گوادر شہر میں کوئی آہنی باڑ نہیں لگائی جارہی، خبریں بے بنیاد ہیں، ڈپٹی کمشنر

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند دنوں…

2 mins ago

کوئٹہ میں متعدد سرکاری اسکولوں کی وردی کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل، والدین پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکول کے پرنسپل نے بھی…

7 mins ago

چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی…

17 mins ago

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

21 mins ago

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

28 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

31 mins ago