پاکستان
اسلام آباد: FIA کی کارروائی، مالی فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مالی فراڈ میں ملوث ان 5 ملزمان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔