لیڈی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں، ہمایوں سعید


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں۔ہمایوں سعید حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان پر بنی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے، اس سیریز سے متعلق انٹرویو دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ شہزادی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں اور یہ انہوں نے ڈاکٹر حسنات سے خود کہا تھا۔
ہمایوں سعید سے سوال کیا گیا کہ کیا سیریز میں ان کے تمام مناظر نشر کیے گئے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ مایک سین میں شہزادی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے کہا کہ وہ اُن کے لیے اسلام قبول کرنا چاہتی ہیں اس سین کو فلمایا گیا تھا مگرڈراپ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی اس شپر ہٹ سیریزاور بین الااقوامی انڈسٹری میں ڈیبیو دینے والے ہمایوں سعید کی اداکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by MEGA Lifestyle & Fashion (@megalifestyle.pk)