پی ڈی ایم ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے: مسرت جمشید چیمہ


لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ‏جب بھی الیکشن ہو گا، پی ڈی ایم کو عبرت ناک شکست ہو گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے یہ بھی کہا کہ اب تو ان کے وزراء آپس میں دست و گریبان ہونے لگے ہیں۔