علماء کی دعاؤں اور برکتوں سے کام سیدھے ہو رہے ہیں: چوہدری پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ علماء کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے صدر وفاق المدارس العربیہ کی قیادت میں علماء کے وفد نے ملاقات کی ہے۔علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت اسٹڈیز‘ کا متحدہ علماء بورڈ پنجاب ترمیمی بل اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہر اسکول اور کالج کے طلبہ کے لیے ناظرہ اور ترجمۂ قرآن بڑھنا لازمی کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہوگا تو ایک قوم بنے گی، ناظرہ اور ترجمۂ قرآن پڑھانے کے لیے علماء اور حفاظ کے لیے 1 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے نجی سطح پر سود کے خاتمے کے لیے پہلی قانون سازی کا اعزاز عطاء کیا ہے، ہم نے نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے لیے قانون سازی کی گئی، پہلی بار نکاح نامے میں عقیدۂ ختمِ نبوت کو شامل کیا گیا ہے۔مولانا تقی عثمانی نے اس موقع پر کہا کہ دین کی خدمت کی برکات سے ہی آپ کی حکومت چلے گی۔اُنہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ دین کی خدمت کر رہے ہیں، علماء آپ کے لیے دعا گو ہیں۔

Recent Posts

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

4 mins ago

عمران خان کا ٹیلی گراف میں مضمون: غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان…

6 mins ago

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

34 mins ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

42 mins ago

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

57 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

1 hour ago