مینار پاکستان واقعہ، پارکس کی سیکیورٹی کس کے سپرد کرنے کی تجویز دے دی گئی؟ جان کر ہی اوباشوں کی نیندیں اڑ جائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) وائس چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )حافظ ذیشان رشید نے مینارپاکستان کی تاریخی حیثیت کےپیش نظر سیکیورٹی رینجرز کودینے کی تجویز دے دی اور کہا مینار پاکستان پرمستقل بنیاد پر پولیس چوکی قائم کی جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعےسےمتعلق پی ایچ اے نے اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئےتجاویز مجاز اتھارٹی کو بھجوا دیں۔وائس چیئرمین پی ایچ اے نے مینارپاکستان کی تاریخی حیثیت کےپیش نظر سیکیورٹی رینجرز کودینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مینار پاکستان اور دیگر بڑے پارکوں میں فیملیز کے لیے دن مختص کیے جائیں۔ مینار پاکستان پرمستقل بنیاد پر پولیس چوکی قائم کی جائے اور ٹک ٹاکرز کواجازت کے بعد ہی پارکوں میں شوٹنگ کی اجازت دی جائے جبکہ ٹک ٹاکرز کو اپنے اسکرپٹ کی منظوری لینے کا پابند کیا جائے۔اتھارٹی کی جانب سے 2 سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کیا ‏جارہا ہے تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ‏کرنا ہوگا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago