عمران خان نے سندھ کے یومِ ثقافت پر کیا کہا؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کے یومِ ثقافت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم سندھ کی شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ کے یومِ ثقافت کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ صوفیائے کرام کی سر زمین ہے، افسوس کہ یہ سر زمین زرداری مافیا کے ظلم و ستم کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔سندھ کے مختلف شہروں میں یومِ ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
سندھ کے یوم ثقافت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو، سینیٹر شیری رحمٰن سمیت مختلف شخصیات نے اہلِ سندھ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

9 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

9 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

9 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

9 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

10 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

10 hours ago