طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی


خیبر(قدرت روزنامہ) طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پاک افغان طورخم بارڈر پر پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے ساتھ زخمی ہونے والے 8 افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، بچے اور تین زخمیوں کو پشاور کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں فرنٹئیر کور کا اہل کار بھی شامل ہے، ایف سی اہلکار طورخم سرحد پر معمول کی ڈیوٹی دے رہا تھا۔