5 ممالک کے شہریوں کو عمرہ ویزہ اجراء کیلئے فنگر پرنٹس لازمی قرار


مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے 5 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے فنگر پرنٹس لازمی قرار دے دیے . عرب میڈیا کے مطابق عمرہ ادائیگی کا ویزہ لینے کے لیے پانچ ممالک کے زائرین کے لیے فنگر پرنٹس ضروری ہیں، زائرین کرام کو بائیو میٹرک رجسٹر کرنے کے لیے سعودی ویزا بائیو ایپ استعمال کرنی ہوگی .

اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ پانچ ممالک برطانیہ، تیونس، کویت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے عمرہ زائرین کو الیکٹرانک عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے اپنا بائیو میٹرک ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا، جس میں "فنگر پرنٹس" بھی شامل ہیں، عمرہ ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے شہریوں کو ویزہ کے حصول کے لیے بائیو میٹرک رجسٹریشن کروانے کے لیے سعودی ویزا بائیو ایپ استعمال کرنی ہوگی جو اللہ کا گھر دیکھنے کے خواہشمندوں کو سعودیہ کا سفر کرنے سے پہلے ویزہ کے حصول کے لیے فنگر پرنٹس اور سیلفی بائیو میٹرکس کے ذریعے رجسٹریشن کی اجازت دیتی ہے .
بتایا گیا ہے کہ نئی ایپ گزشتہ سال کے آخر میں سعودی حکومت کی جانب سے موبائل ڈیوائسز کے ذریعے بائیو میٹرکس کے اندراج کی اجازت دینے کے وعدے کو پورا کرتی ہے تاکہ مکہ جانے والے زائرین ذاتی طور پر ویزہ مراکز کا دورہ کرنے کے پریشانی سے بچ کر سکیں اور گھر بیٹھے یہ امور سرانجام پاسکیں، یہ سہولت ویزہ کے اجراء کے لیے مملکت کو موبائل کے ذریعے بائیو میٹرکس قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا دیتی ہے، اس کے علاوہ فروری 2022ء میں سعودی عرب نے ایک چپ کے ساتھ ایک الیکٹرانک پاسپورٹ بھی جاری کیا جو تصدیق کے مقاصد کے لیے صارف کے بائیو میٹرکس کو اسٹور کرتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں