ملائکہ اروڑہ ’چھیاں چھیاں‘ کے لیے پہلی پسند نہیں تھیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ ملائکہ اروڑہ مشہور زمانہ گانے چھیاں چھیاں کے لیے پہلی پسند نہیں تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ چھیاں چھیاں کے لیے ملائکہ اروڑہ پہلی چوائس نہیں تھیں ان سے قبل 5 اداکاراؤں نے ٹرین پر ڈانس کرنے سے انکار کردیا تھا۔
1998 میں ریلیز ہونے والی فلم دل سے کے مشہور زمانہ گانے چھیاں چھیاں جو بعد ازاں ملائکہ اروڑہ کی پہچان بنا، اس کے لیے ان سے اس وقت رابطہ کیا گیا جب پانچ اداکاروں نے اس گانے کو مسترد کر دیا، جن میں شلپا شیٹی اور شلپا شروڈکر بھی شامل ہیں، نے انکار کردیا تھا۔
فرح خان نے کہا کہ ’تم چھیاں چھیاں گرل، یہ خوش قسمتی سے تمہارے لیے ہی تھا، کیونکہ تم سے پہلے 5 ہیروئنز نے ٹرین پر چڑھ کر ڈانس کرنے سے انکار کر دیا تھا، ایک کو فوبیا تھا اور دستیاب نہیں تھی، 2 – 3 کے ساتھ الگ مسئلے تھے، تمہارہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ پھر ایک میک اپ آرٹسٹ نے تمہارا ذکر کیا کہ تم بہت اچھی ڈانسر ہو، اور پھر تم نے جب ٹرین پر چڑھ کر ڈانس کیا تو کمال کردیا‘۔
فرح خان نے یہ انکشاف ملائکہ اروڑہ کے شو ’ موونگ ان ود ملائکہ ‘ میں کیا، جو آج شام سے اسٹریمنگ سروس ’ڈزنی پلس‘ پر نشر کیا جائے گا۔