کراچی میں کمیٹی ڈالنے والی خواتین کے ساتھ 24 کروڑ کا فراڈ
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں خواتین کی پیسے بچانے کی روایتی بی سی/ کمیٹیوں کی اسکیم میں 24 کروڑ روپے تک کا مبینہ فراڈ سامنے آگیا۔کمیٹی جمع کرنے والی خاتون نے کمیٹیاں واپس کرنے سے معذوری کا اظہار کردیا۔
بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی جمع کرنے والی خاتون سدرہ حُمید کے نجی بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال لی گئی، کروڑوں روپے جمع کرنے والی خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 24 ہزار روپے موجود ہیں۔کمیٹی ممبر کا کہنا ہے کہ خاتون کو کمیٹی ڈالنے والوں کے اندازاً 24 کروڑ روپے واپس کرنے ہیں، خاتون اب پیسہ واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا کہہ رہی ہے۔
117 کمیٹیاں ڈالنے والی خاتون نے جیو نیوز کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں بھاگ رہی، ایک ایک روپیہ ادا کروں گی۔