ممبئی(قدرت روزنامہ)ماضی کے مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامے ’دیس میں نکلا ہوگا چاند‘ کی چائلڈ اسٹار ہنسیکا موٹوانی اپنے دوست اور بزنس پارٹنر سہیل کتھور کے ساتھ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں . اداکارہ کی شادی کی شاندار تقریب راجستھان کے شہر جے پور میں واقع منڈوٹا فورٹ اینڈ پیلس میں منعقد کی گئی .
اس سے قبل ان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ ہلدی اُبٹن اور سنگیت کیے مختلف فکشنز سے شروع ہوگیا تھا .
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان تقاریب سے ہنسیکا اور سہیل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں .
شادی کی وائرل تصاویر میں ہنسیکا کو سرخ عروسی جوڑے میں میچنگ جوڑے اور سنہری روایتی زیورات میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سہیل آئیوری رنگ کی شیروانی میں ملبوس نظر آئے .
View this post on Instagram
وائرل ہونے والی ایک تصویر میں سہیل کو ہنسیکا کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں انہیں منڈپ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے .
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
جبکہ ان کی ہلدی کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس تقریب کے لیے دلہا اور دلہن نے ایک جیسے ملبوسات کا انتخاب کیا، دونو ہی سفید لباس پر زرد پھولوں کے پرنٹ میں نظر آئے .
سنگیت کی تقریب میں ہنسیکا گلابی لہنگے میں جاذب نظر آئیں اور سہیل نے کالی شیروانی کا انتخاب کیا . جبکہ صوفی نائٹ میں دونوں نے بادامی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ہنسیکا مغلائی انداز میں تیار نظر آئیں .
واضح رہے کہ سہیل کتھوریا نے ہنسیکا کو گزشتہ ماہ پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے پرپوز کیا تھا .
View this post on Instagram
View this post on Instagram
. .
View this post on Instagram