پنڈی ٹیسٹ کی پچ میں میری رائے شامل تھی، بابر اعظم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھیل رہے تھے، پاکستان میچ اپنے حق میں ختم نہیں کر پا رہا۔راولپنڈی میں انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ پنڈی ٹیسٹ کی پچ میں میری رائے شامل تھی۔

انہوں نے ساتھ کہا کہ جو ہم چاہ رہے تھے، ویسی پچ ہمیں نہیں ملی، ہم اسپنرز کے لیے سازگار پچ چاہتے تھے، جو نہیں مل پائی۔قومی ٹیم کپتان نے کہا کہ پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھیل رہا تھا، جب یکے بعد دیگرے وکٹیں گریں تو پاکستان میچ ہار گیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اسپنرز نے بھی اچھی بولنگ کی، شاہین شاہ آفریدی کی کمی راولپنڈی ٹیسٹ میں محسوس ہوئی۔بابر اعظم نے کہا کہ حارث رف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، معلوم نہیں وہ ملتان ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں کوشش کی کہ 600 سے زیادہ اسکور کریں، ہم میچ جیتنا چاہتے تھے لیکن وکٹیں گرتیں رہیں اور میچ ہار گئے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ میچ جیتنے کا موقع تھا، اس میچ میں بیٹنگ لائن نے اچھی کارکردگی دکھائی، پنڈی ٹیسٹ سے شکست پر ماہوسی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پنڈی ٹیسٹ میں اپنی بہترین الیون کھلائی، کھانے کے وقفے کے بعد جیتنے کے لیے پر اعتماد تھے، پلیئرز پارٹنر شپ نہیں لگا پائے۔بابر اعظم نے کہا کہ مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ ملتان ٹیسٹ میں جائیں گے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

18 mins ago

بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے…

22 mins ago

کسی دوسرے ملک کو اڈے فراہم کرنے سے متعلق پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف کسی…

38 mins ago

مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے کامیڈین نے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین شام رنگیلانے انہی…

42 mins ago

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا، شاندار خبر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو…

54 mins ago

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

1 hour ago