سیلفی لیتے 2 نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے
مظفر آباد (قدرت روزنامہ) مظفر آباد کے قریب دریائے نیلم میں سیلفی لیتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مظفرآباد کے قریب تانگہ اسٹینڈ کے مقام پر گزشتہ رات پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجواںوں کی شناخت عمر اسلم اورممتاز مرتضیٰ کے نام سے ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک دوست سیلفی لیتے ہوئے پیر پھسلنے سے دریا میں گر گیا، دوسرے دوست نے اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی اور دونوں تیز موجوں کی نظر ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دونوں نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔عمر اسلم اورممتاز مرتضیٰ تھا جو آزاد
کشمیر کے علاقے موڑہ صادق کے رہائشی تھے۔ دونوں دوست سیر و تفریح کے لیے وادی نیلم گئے تھے۔