عمران خان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے آئندہ ماہ ملاقات کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی آئندہ ماہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، جہاں وہ تقریر بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے جنرل اجلاس سے قبل یا بعد میں سائیڈ لائن پر جوامریکی صدر جوبائیڈن اور عمران خان کی ملاقات کی کوشش بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں امریکی صدر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سربراہان مملکت دنیا اور بالخصوص افغانستان سے انخلا کے بعد کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر اپنی قیمتی آرا اور تجاویز بھی پیش کریں گے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا۔ امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی رہنماؤں سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ، امریکی ٹیلی ویژن کو دیے گئے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو میں اس وقت اجاگر ہوئی جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا جب سے جو بائیڈن نے منصب سنبھالا ان کی ان سے بات چیت ہوئی، جس کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ نہیں، میری بات نہیں ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ ان کے پاس جب وقت ہو وہ مجھ سے بات کر سکتے ہیں، لیکن اس وقت واضح طور پر ان کی ترجیحات دوسری ہیں۔ جس کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون نہ کرنا ”سمجھ سے بالاتر” ہے۔اگر فون کال یا سکیورٹی تعلقات کوئی رعایت ہیں ،امریکہ پاکستان کو نظر انداز کرتا رہا تو پاکستان کے پاس بھی آپشنز موجود ہیں۔ بعد ازاں اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر کے فون نہ کرنےکی شکایت نہیں کی۔

Recent Posts

حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ…

4 mins ago

بہنوں کا حق غصب کرنے والے بھائی کو قاضی کی عدالت میں لینے کے دینے پڑگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے اور فضول…

13 mins ago

ڈینگی سے جلد صحتیابی کے لیے کو ن سی غذائیں اکسیر؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے…

20 mins ago

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 5 ہزار اسکول تعمیر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان…

39 mins ago

پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد…

50 mins ago

ایک دن ملک بند ہونے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچتا ہے؟ وزیر خزانہ نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہڑتالوں…

1 hour ago