پاکستان

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق 5 رکنی جے آئی ٹی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کو جے آئی ٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔جے آئی ٹی میں ایس پی صدر، ایس ایچ او رمنا اور تفتیشی آفیسر شامل ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کا پانچواں ممبر آئی جی اسلام آباد کی صوابدید پر کوئی بھی آفیسر ہوسکے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے واقعے کی ایف آئی آر گزشتہ رات تک درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ کینیا میں صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں