یادگار قائداعظم کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والا نوجوان مشکل میں پھنس گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گذشتہ روز اسلام آباد پولیس نے یادگار قائداعظم کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد میں قائداعظم کے پورٹریٹ کے سامنے لڑکا لڑکی کا غیر اخلاقی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا تھا۔غیر اخلاقی فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا- لڑکا لڑکی کے خلاف مقدمہ تھانہ کورال میں شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 294 کے تحت درج کیا۔اس دفعہ کے تحت عوامی مقامات پر غیر اخلاقی حرکات، نازیبا کلمات یا فحش گانے پر کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ تین ماہ قید یا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

قانون کے تحت عدالت دونوں سزائیں بھی دے سکتی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ذوالفقار نامی نوجوان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جس نے قائداعظم کی پورٹریٹ کے سامنے کھڑے ہو کر نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروایا تھا،ملزم لاہور کا رہائشی ہے،شوٹ میں موجود لڑکی کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال نہیں بتایا گیا۔

۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’متنازع‘ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چِھڑ گئی تھی- سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو ئی جس میں لڑکی اور لڑنے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی تھی۔سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑگئی ۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اس حوالے سے سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھی ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو ٹیگ کرتے ہوئے جوڑے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کی ٹوئٹ کے جواب میں ڈپٹی کمشنر آفس نے بھی عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی اس حوالے سے مزید معلومات ہوں تو وہ آگاہ کریں۔
یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ فوٹو شوٹ کرانے والے لڑکا اور لڑکی کون ہیں اور ان کی جانب سے بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِس حوالے سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اگر یہ فوٹو اسلام آباد میں ہوا ہے تو حکومت کو چاہیے اِن دونوں نوجوانوں کو سخت سزا دے، تا کہ آئندہ کبھی کوئی یہ اِس طرح کی نازیبا حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک عوام مقام پر دو نوجوان نیم برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کرواتے ہیں اور کوئی اِس حوالے سے نوٹس نہیں لیتا اور یا کوئی شہری اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اطلاع نہیں کرتا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، پی ٹی آئی کو نہ روکتے تو یہ دھرنا دے کر بیٹھ جاتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

5 mins ago

حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ…

13 mins ago

بہنوں کا حق غصب کرنے والے بھائی کو قاضی کی عدالت میں لینے کے دینے پڑگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے اور فضول…

22 mins ago

ڈینگی سے جلد صحتیابی کے لیے کو ن سی غذائیں اکسیر؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے…

29 mins ago

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 5 ہزار اسکول تعمیر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان…

48 mins ago

پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد…

59 mins ago