فضیلہ قاضی اور قیصر خان کے بیٹے کی شادی؛ تصاویر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مایاناز سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی اور اداکار قیصر خان نظامانی کے بڑے بیٹے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل تصاویر اور ریلز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کے بڑے بیٹے احمد خان نظامی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)


فضیلہ قاضی نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی مختلف تقریبات سے تصاویر اور ریلز پوسٹ کیں ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ان کے بیٹے کی شادی اور ولیمے کی وائرل تصاویر اور ریلز سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریبات میں عزیز و اقارب اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی ہے۔
احمد خان نظامانی اور ان کی اہلیہ ناہیل نے ان تقریبات میں ایک ساتھ پُرکشش نظر آ رہے تھے۔ شادی کے موقع پر احمد نے کالے رنگ کی شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ نے روایتی سرخ عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔دوسری جانب ولیمے کی تقریب کی تصاویر بھی دیکھی جاسکتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)


ولیمے کی تقریب کے لیے ناہیل نے ہلکے گلابی رنگ کی میکسی کا انتخاب کیا جبکہ احمد کالے سوٹ کے ساتھ ہلکی گلابی شرٹ اور ٹائی کے امتزاج میں نظر آئے۔
دوسری جانب فضیلہ قاضی بھی کسی سے پیچھے نہیں تھیں انہوں نے شادی میں دھانی رنگ جبکہ ولیمے کے لیے بادامی سفید رنگ کا انتخاب کیا جس میں وہ جاذب نظر آئیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)