شہباز شریف کا 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ،دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج کر دی۔شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج کر دی،جسٹس چوہدری اقبال نے عمران خان کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنایا اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے فیصلہ درست قرار دیا۔عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ میں رشوت کی پیشکش کا الزام لگایا تھا جس پر شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ سیشن کورٹ میں دائر کیا تھا،سیشن عدالت نے عمران خان کا حق دفاع کا دعویٰ خارج کر دیا تھا جس پر عمران خان نے سیشن عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے سوالات کے جواب نہ دینے پر عمران خان کا دفاع کا حق ختم کردیا تھا،اپیل میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ قبل ازیں شہباز شریف کے ہتکِ عزت کے دعوے کا وزیرِ اعظم عمران خان نے عدالت میں جواب جمع کرایا تھا۔عمران خان نے عدالت سے شہباز شریف کا ہتکِ عزت کا دعویٰ جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی۔
عمران خان کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ عمر فاروق نامی شخص نے بتایا کہ آفر ہے،بتایا کہ اگر عمران خان پاناما لیکس کی پیروی چھوڑ دیں تو وہ بھاری رقم دینے کو تیار ہے۔رقم کی پیشکش نواز شریف یا شہباز شریف کی طرف سے ڈائریکٹ نہیں بلکہ کسی کے ذریعے آئی تھی۔جواب میں کہا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ماضی میں ادارے کے اعلٰی افسر کو بی ایم ڈبلیو گاڑی دینے کی کوشش بھی کی تھی۔

Recent Posts

وہ اداکارہ جس نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شرمین سیگل مہتا نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی…

9 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

39 mins ago

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی…

42 mins ago

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولالمپور (قدرت روزنامہ) پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ…

45 mins ago

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ کا سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی…

54 mins ago

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

3 hours ago