ٹک ٹاکر ہراسگی کیس،ایک اور ملزم کی ضمانت منظور
لاہور (قدرت روزنامہ) مینار پاکستان ٹک ٹاکر خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے سےمتعلق کیس، مقدمہ میں ملوث ایک اور ملزم عبوری ضمانت کیلئےعدالت پہنچا ، عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئےملزم کی ضمانت چار ستمبر تک منظور کر لی۔ دوسری جانب گرفتار 104 ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے 28 اگست کی تاریخ مقرر ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں ملوث ایک اور ملزم پولیس سے بچ کر عبوری ضمانت کرانے عدالت پہنچا گیا، ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کی جانب سے وکیل سید فراد علی شاہ عدالت پیش ہوا،استدعا کی کہ ملزم شامل تفتیش ہونا چاہتا ہے ,ڈر ہے پولیس ملزم کو گرفتار کر لے گی ,عدالت ملزم کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دے ,عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئےملزم کی ضمانت چار ستمبر تک منظور کر لی۔
دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ہوئی دست درازی کیس میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی جانب سے 104 ملزمان کو شناخت کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔ گرفتار 104 ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملز موں کی شناخت پریڈ کے لیے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیمپ جیل میں 104 ملزمان کی شناخت کریں گی۔